پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نیوٹرل کو مداخلت کرنے کی دعوت دینے پر آرٹیکل۔6 لگتا ہے ، مریم اورنگزیب

datetime 30  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے 4 سال اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے انتقامی سیاست کی ،عمران کا مقصد گالی دینا اور معاشرے میں انتشار پھیلانا ہے ،عمران خان کا روزلگایاجانے والا تماشا اب بند ہونا چاہیے،

عمران خان کی نالائقی کی وجہ سے آج پاکستانی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ،نیوٹرل کو مداخلت کرنے کی دعوت دینے پر آرٹیکل۔6 لگتا ہے ، میڈیا نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح پر مبنی رپورٹنگ کی،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا۔پی ٹی آئی والے فیصلہ پڑھے بغیر دھمال ڈالتے ہیں پھر یوٹرن لے لیتے ہیں۔ جمعرا ت کو یہاں پر یس کانفرنس سے خطاب کے دوران عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا پریس کانفرنس کا مقصد عمران خان کی نااہلیوں اور ناکامیوں کو سامنے لانا ہے ۔آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کرچار سال تک ایک نااہل مسلط کیاگیا ۔عمران خان نے 4 سال اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے انتقامی سیاست کی۔ تمام اداروں کو استعمال کرکے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے۔عدالتوں میں عمران خان کے بنائے مقدمات جھوٹے ثابت ہوئے۔عدالتوں نے اپنے فیصلوں میں تحریر کیا کہ یہ تمام مقدمات بے بنیاد الزامات پر بنے صحیح اور درست فیصلوں کو عوام تک پہنچانا میری ذمہ داری ہے،مریم اورنگزیب نے کہا نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی عمران خان کے مقدمات کو جھوٹا قرار دیا۔ایسٹ ریکوری یونٹ اصل میں عمران خان کا ایسٹ میکنگ یونٹ تھا۔عمران خان نے سپریم کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف اپنی اپیل واپس لی،

اپیل واپس لینے کا مطلب ہے کہ وزیراعظم کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان نے بطور وزیراعظم مبینہ سائفر پر شفاف تحقیقات کیوں نہیں کرائیں؟۔ عمران خان نے کیوں 28 مارچ تک انتظار کیا؟۔نیوٹرل کو مداخلت کرنے کی دعوت دینے پر آرٹیکل۔6 لگتا ہے،مریم اورنگزیب نے کہا قومی اسمبلی سے لے کر پنجاب اسمبلی تک عمران خان نے آئین شکنی کرائی۔ انہوں نے کہا میڈیا نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح پر مبنی رپورٹنگ کی،

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا۔پی ٹی آئی والے فیصلہ پڑھے بغیر دھمال ڈالتے ہیں پھر یوٹرن لے لیتے ہیں۔عمران خان کا مقصد گالی دینا اور معاشرے میں انتشار پھیلانا ہے۔عمران خان کا روزلگایاجانے والا تماشا اب بند ہونا چاہیے،مریم اورنگزیب نے کہا فرح گوگی کو استعمال کر کے ذاتی فائدے حاصل کیے گئے۔نواز شریف 3 بارعوام کے دیئے گئے مینڈیٹ سے وزیراعظم بنا۔عمران خان کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔عمران خان کی نالائقی کی وجہ سے آج پاکستانی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…