ضمنی انتخاب پی پی 158 میں ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیوز وائرل
لاہور(آن لائن) ضمنی انتخاب پی پی 158 میں ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیوز میڈیا میں گردش کر رہی تھیں جن پر ایکشن لیتے ہوئے
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرلاہور، نذر عباس اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عدنا ن اقبال نے
فوری نوٹس جاری کر دیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے یکم جولائی 2022 کو صبح 11:00بجے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے
امیدوار رانا احسن کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔ علاوہ ازیں میڈیا میں گردش کرنے والی ویڈیو میں موجود رمضان گجر نامی شخص
کو بھی یکم جولائی صبح 10:00بجے طلب کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے آگاہ کیا کہ ووٹ خریدنے کی ویڈیو کی تصدیق اور انکوائری کی جائے گی۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ ویڈیوکی تصدیق ہونے پر ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔