منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران حکومت کے پٹرولیم شعبے میں غلط فیصلوں کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کا فیصلہ

datetime 30  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے پٹرولیم کے شعبے میں غلط فیصلوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے گا،سری لنکا جیسے فسادات سے بچنے کے لیے عمران خان کو نکالا گیا، ممنوعہ فنڈنگ لے

کر عمران خان کو ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانے کیلئے مسلط کیا گیا۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پچھلے 4 سال میں بجلی، گیس، پٹرول، ایل این جی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے کمیشن بنایا جائے گا، کمیشن کی کارروائی میڈیا کے لیے اوپن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی کابینہ کے غلط فیصلوں سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، عمران خان نے پچھلے چار سال میں انرجی سیکٹرکوتباہ کیا، کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے رکھی جائے گی، عمران خان اور ان کے وزرا کمیشن کو اپنی صفائی پیش کرسکتے ہیں۔ اس مو قع پروفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے پٹرولیم کے شعبے میں غلط فیصلوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے گا، کمیشن بنانے کا مقصد توانائی کے شعبے میں عمران خانیکے دور کی کرپشن سامنے لانا ہے پاکستان بدترین توانائی کے بحران سے گزر رہا ہے موجودہ حکومت کو آئے ہوئے دو ماہ ہوگئے، ہمیں یہ صورتحال ورثے میں ملی نومبر دسمبر2021 میں توانائی کے بحران کی نشاندہی کر دی گئی تھی لوڈ شیڈنگ سے عوام اور صنعتیں متاثر ہو رہی ہیں عمران خان نے بروقت فیصلے نہ کرکے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ممنوعہ فنڈنگ لے کر عمران خان کو ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانے کیلئے مسلط کیا گیا

توانائی اور معیشت کی بدترین حالت ورثے میں ملی عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت مشکل فیصلے کرنا پڑے آئی ایم ایف معاہدے سے لاتعلق ہونا ملکی مفاد میں نہیں ہے ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں تحقیقاتی کمیشن عمران دور کی ملک کو دیوالیہ کرنے کے اقدامات سامنے لائیگا۔پاکستان بدترین توانائی کے بحران سے گزر رہا ہے،، ملکی معیشت کوبحال کرنے کے لیے مسلسل محنت کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اتنا بڑا چھید کر کے گئے دن رات محنت کر رہے ہیں،

چند ماہ میں معیشت کو مستحکم بنائیں گے، کمیشن کی رپورٹ کے بعد جو ذمہ داران ہونگے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، لوڈشیڈنگ سے عوام اور صنعتیں متاثر ہو رہی ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سری لنکا جیسے فسادات سے بچنے کے لیے عمران خان کو نکالا گیا، عمران خان نے پاکستان کو بند گلی میں لاکر کھڑا کر دیا ہے، سابق وزیراعظم کی بدترین کارکردگی کے بعد آئی ایم ایف سے واک آؤٹ نہیں کر سکتے تھے، آئی ایم ایف نے کہا ہمیں آپ پر اعتماد نہیں ہے، عمران خان نے عالمی اداروں کے سامنے پاکستان کی ساکھ کو متاثر کیا، سابقہ حکومت نے گیس کے بروقت سودے نہیں کیے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…