ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کیس کا فیصلہ، عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 30  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کے حمزہ شہباز سے متعلق فیصلے پرسپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوٹرلز کو بتادیا ملک غیرمستحکم ہوا تو یہ لوگ سنبھال نہیں سکیں گے،ایک سال سے معلوم تھا

میری حکومت کیخلاف کچھ ہورہا ہے،دھمکی آمیز مراسلہ پاکستان کی توہین ہے، صحیح معنوں میں تحقیقات ہوگئیں تو ملک کا فائدہ ہوگا،ضمنی الیکشن میں مداخلت کی جا رہی ہے، ہمارے امیدواروں کو نامعلوم نمبر سے فون کرکے ٹکٹ نہ لینے کا کہا جا رہا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اس لئے بنا تھا کہ مسلمانوں کو آزادی حاصل ہوگی اس لئے نہیں بنا کہ ایک غلامی سے نکل کر دوسری غلامی میں چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست دنیا کی تاریخ میں بڑے انقلاب کا نام ہے، مدینہ کی ریاست میں قانون کی حکمرانی تھی، نبی پاک ﷺ نے فرمایا میری بیٹی بھی چوری کریگی تو سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ ایک انقلاب تھا، مدینہ کی ریاست نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت تھی، زمانہ جہالت میں چھوٹے چوروں کو سزا ملتی اور بڑے چوروں کو این آر او مل جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظمؒ نے اس وقت بھانپ لیا تھا کہ بھارت مودی کا ملک بن جائیگا ہم نے رحمت العالمینؐ اتھارٹی بنائی تاکہ ہمارے بچوں کو پاکستان بننے کی وجہ پتہ چلے، اللہ ہمیں نبی پاک ﷺکی زندگی سے سیکھنے کا حکم ہماری بہتری کیلئے دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال 1700ارب ڈالر غریب ممالک سے چوری ہوکر باہر چلا جاتا ہے

جبکہ غریب ممالک کا 7 ہزار ارب ڈالر پیسہ باہر آف شور کمپنیز میں پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آر او سے قوم تباہ ہوجاتی ہے، بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد قانون توڑنے پر لائی گئی، بورس جانسن پر الزام تھا کہ کورونا کے دوران انہوں نے ایک اجتماع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سائفر کو تین بار پڑھا تھا جب پہلی بار سائفر پڑھا تو میں نے سوچا کیا واقعی یہ سچ ہے؟، امریکیوں نے کہا کہ عمران خان کو فارغ نہ کیا تو سنگین نتائج برآمد ہوں

گے، مراسلہ جب پہلی بار پڑھا تو بار بار پڑھا کہ یہ کسی آزاد ملک کو کوئی کیسے کہہ سکتا ہے؟ میں حیران تھا کہ امریکی ہمیں ہٹانے کاحکم کس کو دے رہے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ امریکی مراسلے کے بعد لوٹوں کو مہنگائی یاد آگئی، سائفر میں کہا گیا عدم اعتماد میں عمران خان کو فارغ نہ کیا تو برے نتائج ہونگے، کبھی کسی خوددار ملک میں ایسا سائفر نہیں آسکتا، کیسے ایک عام آفیسر کہہ رہا ہے کہ تم اپنے ملک کا وزیر اعظم ہٹا دو۔ عمران خان نے

کہا کہ دھمکی آمیز مراسلہ پاکستان کی توہین ہے، صحیح معنوں میں اس کی تحقیقات ہوگئیں تو ملک کا بہت فائدہ ہوگا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس سارا ریکارڈ موجود ہے کون کون امریکن ایمبیسی جا رہا تھا؟ سارے لوٹے امریکن ایمبیسی جا رہے تھے، جب وزیراعظم بنا تب ہی بتا دیا تھا یہ سارے چور اکٹھے ہو جائیں گے، ایک سال سے مجھے معلوم تھا میری حکومت کیخلاف کچھ ہورہا ہے ہاں صرف ایک بات پر یقین نہیں آتا تھا کہ

شہباز شریف کو کیسے وزیر اعظم بنادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو سزا ہونے والی تھی، کیسے کوئی شہباز شریف کو مسلط کرسکتا ہے، شہباز شریف اخبارات میں اشتہارات سے ترقی دکھاتے تھے شاید اخباری اشتہار دیکھ کر شہباز شریف کو قابل سمجھ لیا گیا ہو۔انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے حمزہ شہباز سے متعلق فیصلے پر کہا کہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، پانچ مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اب پھر سے ضمنی الیکشن میں مداخلت کی جا رہی ہے، ہمارے امیدواروں کو نامعلوم نمبر سے فون کرکے ٹکٹ نہ لینے کا کہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ہم نے نیوٹرل سے کہا کہ اچھا ہے آپ نیوٹرل رہیں لیکن آپ نیوٹرل رہے تو ملک کا نقصان ہوگا، نیوٹرلز کو بتادیا کہ ملک عدم استحکام کا شکار ہوا تو یہ لوگ اسے سنبھال نہیں سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…