ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

دعا زہرہ کا اپنے والد ین پر بڑا الزام

datetime 30  جون‬‮  2022 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )یوٹیوبر زنیرا کے ساتھ لائیو سیشن میں گفتگو کے دوران  دعا زہرا نے اپنے والدین سے مخاطب ہوتے ان سےکہا کہ ضِد چھوڑ دیں، مجھے اور میرے شوہر کو قبول کرلیں، میں اغوا نہیں ہوئی ہوں اور یہ بات میرے والدین کو پہلے دن سے معلوم ہے۔دوران گفتگو دعا نے تمام یوٹیوبرز کے لیے پیغام دیا کہ میرے شوہر سے متعلق یہ کہنا کہ وہ کسی گینگ کا حصہ ہے۔

یہ سب بند کردیں، مجھے کسی کی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں، مجھے پتا ہے کہ آپ کو میرا کتنا خیال ہے۔دعا زہرا نے ویڈیو میں کہا کہ آپ سب میرے شوہر ظہیر کی عزت کریں، لائیو سیشن میں یوٹیوبر زنیرا نے کمنٹس پڑھنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ یوٹیوبر نے کسی صارف کا ایک کمنٹ پڑھ کر دعا کو سُنایا جس میں لکھا تھا کہ  اللہ کرے آپ کی بھی ایسی بیٹی ہو اور وہ گھر سے بھاگے۔اس پر دعا زہرہ نے جواب دیا کہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم رکھوں گی، اس کی دوست بن کر رہوں گی تاکہ بھاگنے کی نوبت ہی نہ آئے اور وہ جب چاہے مجھ سے ایسی باتیں شیئر کرلے۔ دعا زہرہ نے مزید بتایا کہ وہ جب لاہور پہنچی تو پنجاب یونیورسٹی کے پاس بیٹھی لڑکیوں سے موبائل لے کر ظہیر کو کال کی کیونکہ اس کے پاس فون نہیں تھا، وہ اتوار کا دن ضرور تھا مگر کچھ طلبہ وہاں موجود تھے۔علاوہ ازیں تفتیشی افسر نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر کو بے گناہ قرار دے دیا۔سٹی کورٹ کراچی میں دعا زہرا کیس کے تفتیشی افسر شوکت شاہانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر پر اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا، اسے ہم نے حفاظتی تحویل میں لیا، دعا اور ظہیر کی پب جی کے ذریعے دوستی ہوئی تھی، وہیں نکاح کی بات ہوئی تھی، شوہر پر کیس بنتا ہی نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…