بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے کیلئے انتہائی اہم فیصلہ

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم نے ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے کے لیے افغانستان سے اعلی کوالٹی کا کوئلہ ڈالرز کی بجائے روپوں میں درآمد کرنے کی منظوری دیدی۔پیر کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بین الاقوامی منڈی میں کوئلے کی بڑھتی ہوئی

قیمت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسے ملک میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کا بنیادی سبب قرار دیا۔ وزیر اعظم نے ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے کے لیے افغانستان سے اعلی کوالٹی (Super Critical) کا کوئلہ ڈالرز کی بجائے روپوں میں درآمد کرنے کی منظوری دی۔ اس سے نہ صرف سستی بجلی پیدا کرنے بلکہ ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر صرف ساہیوال اور حب پاور پلانٹس کے لیے درکار کوئلے کی افغانستان سے درآمد پر امپورٹ بل میں سالانہ 2.2 ارب ڈالر سے زیادہ کی بچت ہو گی۔ وزیر اعظم نے تمام متعلقہ اداروں کوہدایت کی کہ وہ اس مقصد کے لیے موثر نظام وضع کریں، تاکہ ملک میں سستی بجلی پیدا کر کے گھریلو صارفین اور صنعتوں کو ریلیف پہنچایا جاسکے۔وزیر اعظم نے وزارت ریلوے کو بھی ہدایت کی کہ وہ افغانستان سے درآمد شدہ کوئلے کی پاور پلانٹس تک جلد از جلد ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔وزیر اعظم نے درآمدی عمل کو تیز تر بنانے کے لیے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں تمام متعلقہ حکام کی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وزیرتجارت سید نوید قمر، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر توانائی انجینئیرخرم دستگیر، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، وزیر اعظم کے مشیر احد خان چیمہ، وزیر مملکت برا? خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا اور متعلقہ اعلی سرکاری حکام کی شرکت۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…