پاکستان کی توانائی ضروریات اب ہونگی پوری ،دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنا دی

27  جون‬‮  2022

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اولان بیک توتیف نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور اس شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے

کاسا1000 منصوبے جلد مکمل ہو جائیں گے،،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات برادرانہ اور دوستانہ ہیں،کرغزستان اور پاکستان گہری تاریخی، ثقافتی اور مذہبی جڑیں رکھنے والے انتہائی قریبی ممالک ہیں،دونوں ممالک کے عوام تجارتی اور اقتصادی تعاون پر بنیادی توجہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کاسا1000منصوبہ، جس کا مقصد موسم گرما میں کرغزستان اور تاجکستان کے ہائیڈرو پاور اسٹیشنوں سے اضافی بجلی افغانستان کی سرزمین سے پاکستان لانا ہے۔کرغزستان سفیر نے کہا کہ یہ بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور علاقائی رابطوں کو مضبوط بنا کر اس کی تمام جماعتوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں، اس کیساتھ ساتھ، بجلی کی لائنوں کی تعمیر کا عمل بھی جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…