شریاض (این این آئی)سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن محکمے نے غیر معیاری اور مضر صحت کھانا فراہم کرنے کے حوالے سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے سزائوں کا اعلان کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی محکمے نے بتایاکہ حجاج کرام میں غیر معیاری کھانا بانٹنے پر مکمل پابندی ہے اور اس میں ملوث کسی بھی شخص کو فوری سزا دی جائے گی۔سعودی عرب میں کھانے کے حوالے سے خلاف ورزیوں کو سخت جرم سمجھا جاتا ہے اور مجرمان کے لئے کوئی چھوٹ نہیں ہے۔سعودی پراسیکیوشن کے مطابق اگر ملزمان کا جرم ثابت ہو جائے گا تو انہیں دس سال تک قید اور ایک کروڑ سعودی ریال تک جرمانہ ہو گا۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا اور انہیں آئندہ کھانے سے متعلقہ کسی بھی شعبے میں کام کی اجازت نہیں ہو گی۔اس کے علاوہ عدالت سے جرم ثابت ہونے پر تمام مجرمان کے نام میڈیا پر نشر کر کے انہیں عوام کے سامنے رسوا کیا جائے گا۔