بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

رنبیر کپور کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی

datetime 25  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کو گزشتہ روز اپنی نئی فلم شمشیرا کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کیلئے آتے ہوئے راستے میں حادثے کا سامنا کرنا پڑا تاہم اداکار بالکل

محفوظ رہے لیکن گاڑی کو نقصان پہنچا۔رنبیر کپور اپنی آنے والی فلم شمشیرا کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں دیر سے پہنچے تاہم بعد ازاں انہوں نے اس بارے میں کھل کر بتایا کہ اصل میں ان کی آمد میں تاخیر کی وجہ کیا تھی۔رنبیر نے بتایا کہ تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آتے ہوئے راستے میں ایک چھوٹا سا حادثہ پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر نے بتایا کہ فلم کے ٹریلرلانچ کی تقریب ایک نجی مال میں منعقد ہورہی تھی میں اور میرا ڈرائیور کسی اور مال کی پارکنگ میں پہنچ گئے لیکن وہاں کوئی نہیں تھا تو ہمیں محسوس ہوا کہ ہم غلط آگئے ہیں۔رنبیر کے مطابق اس لیے جلدی کی وجہ سے ڈرائیور گاڑی سڑک کی طرف لے گیا اور اس دوران دوسری گاڑی نے ہمیں ٹکر ماردی،خوش قسمتی سے ہم محفوظ رہے لیکن ہماری گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔دوسری جانب حادثے کی خبر سن کر رنبیر کپور کے مداح پریشان ہوئے اور بعدا زاں ان سے خیریت دریافت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…