سری لنکا کی بھارت سےامداد کی درخواست
کولمبو(این این آئی) بدترین معاشی بحران کا شکار سری لنکا نے بھارت سے مزید 80 کروڑ ڈالر کی درخواست کی ہے اور بھارت نے اس درخواست پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پاکسے کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت ایک قریبی دوست کی حیثیت سے موجودہ مشکل صورتحال پر قابو پانے میں سری لنکا کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
سری لنکا بھارت سے تقریبا 80 کروڑ ڈالر (ایندھن کے لیے 50 کروڑ اور دیگر ضروری اشیا کے لیے کروڑ 30 ڈالر)کا مطالبہ کر رہا ہے، سری لنکا کو انڈین کریڈٹ لائن سہولت کے تحت ضروری غذائی اشیا، ایندھن، ادویات اور کھاد حاصل ہوئی ہیں۔