ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی میں آدھے گھنٹے کی بارش نے شہر کو ایک بار پھر جل تھل کردیا،موٹرسائیکلوں کے پھسلنے کی ویڈیوز وائرل

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ماہر تعلیم و سماجی رہنما حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ شہرقائد میں پر ی مون سون کی پہلی بارش جو کہ بمشکل 35منٹ تک ہی چلی ہوگی اس سے ہی کراچی ایک بار پھر جل تھل ہوگیا جبکہ کراچی کے جناح ہسپتال، این آئی سی وی ڈی، عباسی شہید

اور سول ہسپتال کے احاطوں میں بھی پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ٹریفک جام کی وجہ سے ہسپتالوں میں نائٹ شفٹ کا عملہ ڈیوٹیوں پر نہ پہنچ سکا سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر کی جانب کھلنے والے دروازے کے باہر اتنا پانی جمع ہوگیا کہ وہاں سے مریض تو کیا تیمارداروں کا گزرنا محال ہوگیا تھا، ان خیالات کا اظہارا نہوںنے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ برساتی پانی سے شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، گرومندرسمیت شہر کی مین شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا شہری کئی کئی گھنٹوں تک لائنز میں لگے رہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے شہری سڑکوں پر رلتے رہے اور پریشان پھنسے رہے ، انہوں نے کہا کہ یہ تو پری مون سون کی پہلی بارش تھی جو کہ آدھے گھنٹے تک چلی تھی اگر یہی حال رہا تو مون سون کی بارشوں میں تو شہرایک بار پھر سمندر کا منظر پیش کرنے لگے گا ، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت شہر کے اندر برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے لیئے انتظامات کریں اور رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کو چوبیس گھنٹے الرٹ رکھیں حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل کی گھڑی میں عوام کی مدد کرے ، انہوں نے کہا کہ اگر بارش کے پانی کی نکاسی کے لیئے انتظامات نہ ہوئے تو عوام کے ساتھ ساتھ حکومت کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا

حکومت اپنے اقدامات کا اندازہ حالیہ مون سون کی پہلی بارش سے ہونے والی تباہی سے لگا سکتی ہے حالات کا سامنے رکھتے ہوئے مزید بہتر اقدامات اور انتظامات کرنے ہوں گے کیونکہ اگر بارش کے پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام کیا ہوا ہوتا تو کراچی کی شاہراہیں اور گلیاں محلے ڈوبتے نہیں۔ کراچی میں ہونے والی بارش کے دوران مصروف شاہراہوں پر ایک کے بعد ایک موٹرسائیکلون کے پھسلنے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔کراچی میں گزشتہ روز مون سون کی پہلی بارش ہوئی جس کی کچھ خطرناک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی کی مصروف شاہراہ پر بارش کی وجہ سے پھِسلن پیدا ہوئی ۔ویڈیو میں دِکھایا گیا کہ ایک کالی ویگو اور سوزوکی گاڑی بھی اسی شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھی۔اس کے علاوہ ایک ویڈیو راشد منہاس روڈ کی بھی وائرل ہوئی جس میں کئی موٹرسائیکلیں پھسلیں لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ بارشوں کے دوران موٹرسائیکل سواروں کو خاص طور پر احتیاط کے ساتھ سفر کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز کی اچانک بارش اور طوفانی ہواوں سے مختلف حادثات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…