اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

عمران خان پر حملے کی کوئی اطلاع نہیں، وزیراعظم والی سکیورٹی حاصل ہے، وزیر داخلہ

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، بڑے لیڈروں کو حادثہ ہو تو پورے ملک کا نقصان ہوتا ہے، عمران خان کو وہی سکیورٹی حاصل ہے جو بطور وزیراعظم انہیں حاصل تھی۔ایک انٹرویومیں

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان سیاستدان نہیں، قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کا 25 مئی کا پروگرام کامیاب ہو جاتا تو ملک میں قتل و غارت ہوتی، عمران خان کے خلاف مقدمہ بھی چلنا چاہیے اور گرفتار بھی کرنا چاہیے، عمران خان کیخلاف بغاوت کامقدمہ کابینہ کی اجازت کے بغیر درج نہیں ہوسکتا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں کامؤقف تھاکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے بات ہونی چاہیے تاہم ماورائے آئین کسی مطالبے پر بات نہیں ہونی چاہیے، فاٹا کو دوبارہ الگ کرنے اور فوج بلانے پر بات نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث لوگوں کی معافی پر غور کرنا معاشرے اور قوم کو ڈسٹرب کرے گا، جنگ بندی اس وقت تک مؤثر ہے جب تک معاملہ طے نہیں ہوتا، طالبان کے ساتھ بات چیت کامعاملہ ایک ماہ میں کسی نہ کسی نتیجے پر پہنچ جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عسکری اور سیاسی قیادت متفق ہے کہ طالبان کو ہتھیار لانے کی اجازت نہیں ہوگی، عسکری قیادت نے یقین دلایا ہے کہ ہم اتنی طاقت میں ہیں کہ انہیں سائٹ آؤٹ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز ہونے کے قریب ہو تو پارلیمان میں بھی اس پر بات ہونی چاہیے، طالبان کے گرفتار لوگوں پر کیسز کی نوعیت کے حساب سے بات ہوسکتی ہے، دہشت گردی کے واقعات میں بین الاقوامی ہاتھ ملوث ہوتا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے پیچھے بہت سی ایسی قوتیں ہیں جو پاکستان میں امن دیکھنا نہیں چاہتیں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…