جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پہاڑی علاقوں میں برف باری ، جون میں سردی کا احساس ہونے لگا

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت ،پشاور، سکھر (این این آئی)گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں پر برف باری ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق بابوسرٹاپ اور گیٹی داس میں ایک فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے جس کے باعث بابوسر ناران نیشنل ہائی وے بند کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہیوی مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام جاری رہا۔بابوسر ٹاپ پر درجہ حرارت منفی 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سوات کے پہاڑوں پر بھی برف باری کے بعد جون میں سردی کا احساس ہونے لگا ہے۔دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون کی بارشوں کے بعد سندھ کے بیراجوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو نے لگا ہے، بیراجوں میں سطح آب بڑھنے سے کینالز میں پانی مرحلہ وار بڑھایا جانے لگا،کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی کینجھر جھیل میں بھی پانی کی سطح بڑھ کر 47 اعشاریہ40 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج عبدالعزیز سومرو کے مطابق 24 گھنٹوں میں گڈو بیراج پر 1 ہزار اور سکھر بیراج پر 2 ہزار کیوسک پانی میں اضافہ ہوا ہے۔کیر تھر کینال میں 44 سو سے بڑھا کر 4 ہزار 850 ، رائس کینال میں 34 سو سے 4 ہزار 15 اور دادو کینال میں 28 سو بڑھا کر 3 ہزار 20 کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے۔نارا کینال میں 10 ہزار 600 اور روہڑی کینال میں 10 ہزار 600 کیوسک پانی کی فراہمی جاری ہے۔کینجھر جھیل میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد جھیل کی سطح 47 اعشاریہ40 فٹ پر پہنچ گئی ہے جبکہ یکم جون کو پانی کی سطح 46 اعشاریہ 90 فٹ تھی۔آبپائشی ذرائع کے مطابق بالائی اور کوہستانی علاقوں میں بارشوں سے جھیل کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…