پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

مہنگائی کے نئے طوفان کیلئے ہوجائیں تیار ، پیٹرول پر 50 روپے لیوی لگانے کی تیاریاں

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پیٹرول پر یہ حکومت 50 روپے لیوی بھی لگانے جا رہی ہے،اس سے مہنگائی کا طوفان آ جائے گا،مہنگائی نیچے نہیں آئے گی مزید بڑھنے جا رہی ہے ،اس کے علاوہ ڈسکاؤنٹ ریٹ بھی اوپر جائے گا۔

اپنے بیان میں شوکت ترین نے کہاکہ بار بار کہا جاتا رہا کہ عمران خان کی حکومت معیشت پر جھوٹ بول رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اکنامک سروے کی رپورٹ میں تحریک انصاف کی بہترین کارکردگی کی رپورٹ پر اسی حکومت نے دستخط کیے۔ انہوں نے کہاکہ پندرہ سال میں سب سے زیادہ زراعت ،جی ڈی پی،انڈسٹریل سیکٹر، ترسیلات زر میں ترقی تحریک انصاف کے دور میں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ یہ کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں کہ ہمارے دور میں پاکستان دیوالیہ پر تھا،466ارب کا فارمولہ انکو بتایا ،اور اب یہ اسے استعمال بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکومت اعدادوشمار کا ہیر پھیر کر کے صرف اور صرف عوام کو گمراہ کر رہی ہے،اس سال کا مالیاتی خسارہ اب بھی 4.55ٹریلین ہے۔ انہوں نے کہاکہ روپیہ آپ کی نالائقی کی وجہ سے نیچے آیا،ان کو اپنی بے وقوفیوں کی وجہ سے ناکامیوں کا سامنا ہے،کسی کا قصور نہیں۔ شوکت ترین نے کہاکہ ہمارے دور میں یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 70 روپے سے بھی کم میں دستیاب تھی۔

ہم نے مارکیٹ میں آٹے کی قیمت 55 روپے فی کلو پر رکھی ہوئی تھی اور اب 75 سے 80 روپے فی کلو موجود ہے۔ شوکت ترین نے کہاکہ ہمارے دور میں بڑی فصلوں کی زبردست پیداوار ہوئی اور کسان خوشحال ہوا تھا،43 ملین لوگ ایسے ہیں جو ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمارا بجٹ پروگریسو ہے،یہ سفید جھوٹ ہے،بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار ہے،ریلیف کہیں نظر نہیں آتا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے کامیاب جوان،صحت کارڈ،احساح پروگرام جیسے منصوبے شروع کر کے عوام کو ریلیف دیا،مگر اس حکومت نے یہ منصوبے بند کر دئیے ہیں۔ سابق وزیر نے کہاکہ حکومت ان لوگوں پر ٹیکس لگا رہی ہے جو پہلے سے ہی ٹیکس کی ادائیگیاں کر رہے ہیں۔

شوکت ترین نے کہاکہ ہم نے پیٹرول پر زیرو ٹیکس رکھا،اب یہ 17 فیصد سیلز ٹیکس لگائیں گے،پیٹرول پر یہ حکومت 50 روپے لیوی بھی لگانے جا رہی ہے،اس سے مہنگائی کا طوفان آ جائیگا۔ شوکت ترین نے کہاکہ مہنگائی نیچے نہیں آئے گی مزید بڑھنے جا رہی ہے ،اس کے علاوہ ڈسکاؤنٹ ریٹ بھی اوپر جائے گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…