جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

غریب جائے تو جائے کہاں؟ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، ڈیش واش، ماچس و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔برانڈڈ 75گرام ٹوتھ پیسٹ 20روپے اضافہ کے بعد 97روپے

سے بڑھ کر 117روپے کی ہوگئی جبکہ برانڈڈ ٹوتھ برش کی قیمت میں 20روپے تک کا اضافہ ہوا جس کی نئی قیمت 117 سے بڑھ کر 137روپے ہوگئی۔ٹوائلٹ رول پیپر کی قیمت میں 5روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 69 سے بڑھ کر 74روپے ہوگئی، اسی طرح لگژری سائز ٹشو پیپر کی قیمت میں بھی 25روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ٹشو پیپر کا ڈبہ 173سے بڑھ کر 198روپے کا ہوگیا۔برتن دھونے والے سپونج کی قیمت میں 66روپے کا اضافہ ہوا، گلاس ونڈو کلینر کی قیمت میں بھی 43روپے کا اضافہ ہوا جس کی قیمت 200روپے سے بڑھ کر 243روپے کی ہوگئی۔ماچس کے پیکٹ میں بھی 10روپے تک کا اضافہ ہوا، جس کی قیمت 40روپے سے بڑھ کر 50روپے ہوگئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر مکس مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک کلو مکس اچار کی قیمت میں 55روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 278سے بڑھ کر 333روپے ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…