اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

سدھو موسے والا کے قتل کو بھی پاکستان سے جوڑ دیا گیا، بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی

datetime 22  جون‬‮  2022 |

ممبئی(این این آئی) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آنجہانی بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کیلئے ہتھیار پاکستان سے بھارت بھیجے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ ماہ بھارتی پنجاب میں گلوکار سدھو موسے والا

کے قتل کے لیے ہتھیار پاکستان سے بذریعہ ڈرون بھیجے گئے تھے۔اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے کہ ‘متعلقہ حکام سے اس بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں’ تاہم بھارتی پولیس کا دعویٰ درست ہے یا کوئی الزام اس حوالے سے کہنا قبلِ از وقت ہوگا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے مبینہ مرکزی شوٹر پریورت عرف فوزی کو ڈرون کے ذریعے پاکستان سے ہتھیاروں کی کھیپ بھیجی گئی۔بھارتی پولیس کے ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ ‘اس کھیپ میں آٹھ دستی بم، ایک انڈر بیرل گرنیڈ لانچر، نو الیکٹرک ڈیٹونیٹرز اور ایک اے کے 47 شامل تھے۔ یہ ہتھیار اس قتل میں ناکامی پر ہنگامی صورت حال میں استعمال کے لیے رکھے گئے تھے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت اکثر ڈرونز، غباروں اور کبوتر کے ذریعے ایک دوسرے پر سرحد کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ اگر یہ ہتھیار بھیجے گئے ہیں تو آیا یہ وزن ایک وقت میں مبینہ طور پر سرحد پار کیا گیا یا مختلف پروازوں میں اسے منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث 6 ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ کئی شارپ شوٹرز کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جن کے زریعے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…