اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹریفک حادثے میں زخمی دانیال عزیز اب کہاں اور کس حالت میں ہیں؟اہلیہ نے دعائوں کی اپیل کردی

datetime 18  جون‬‮  2022 |

دانیال عزیزراولپنڈی منتقل

راولپنڈی(این این آئی) ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو علاج کیلئے راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دانیال عزیز کو لاہور کے سروسز ہسپتال سے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا اس سے قبل موسم کی خرابی کے باعث دانیال عزیز کو گزشتہ روز ائیرایمبولینس کے ذریعے راولپنڈی منتقل نہیں کیا جاسکا تھا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دانیال عزیز کو موٹروے کے راستے راولپنڈی لے جایا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ دانیال عزیز ہوش میں ہیں مگر ان کی حالت خطرے سے باہر نہیں کہی جا سکتی ۔

ان کی مختلف ہڈیاں ٹوٹی ہیں جبکہ انہیں اس وقت خون کی سپلائی کا مسئلہ ہے۔دوسری جانب لیگی رہنماء کی اہلیہ نے کہا کہ مشکل گھڑی میں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ میڈیکل بورڈ نے دانیال عزیز کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، دانیال عزیز شکر گڑھ کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…