اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکا دلیر حکمرانوں والے ممالک کو نہیں دھمکا سکتا،روسی صدر

datetime 18  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہاہے کہ امریکا دلیر حکمرانوں والے ممالک کو نہیں دھمکا سکتا، وہ اپنے مفادات کے لیے روس کا ساتھ دے رہے ہیں۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک بیان کہا کہ روس کے ساتھ تعاون

کرنے والے ان ممالک کو بلیک میل نہیں کیا جا سکتا جن کی قیادت مضبوط رہنما کر رہے ہیں۔روسی صدر نے کہا کہ یہ کوئی خبر نہیں ہے کہ جو بھی ممالک روس کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہتے ہیں اور روس کے ساتھ کام کر رہے ہیں وہ امریکہ اور یورپ کی جانب سے دبا ئوکا شکار نہیں ہیں، بلکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ان ممالک کو امریکا کی جانب سے بلیک میل کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن ممالک کے رہنما مضبوط ہیں انہیں دھمکایا نہیں جا سکتا۔صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکا کبھی کبھی براہ راست دھمکیوں پر آتا ہے، لیکن اس طرح کی بلیک میلنگ کا مطلب مضبوط لیڈروں کے زیر قیادت ممالک کے خلاف کچھ بھی نہیں ہے، جو اپنے ملک کے اپنے قومی مفادات کو دوسروں کے مفادات پر فوقیت دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روس ایسے ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دے گا، ان کے ساتھ منصوبوں کو فروغ دے گا۔صدر پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ روس ان مغربی ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، جو دبائو کے باوجود روس میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…