بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی پولیس نے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی گتھی سلجھا لی

datetime 18  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں تفتیشی افسران نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی گتھی ایک رسید کی مدد سے سلجھاتے ہوئے مرکزی ملزمان سمیت 10افراد کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے گلوکار کے قتل میں استعمال ہونے والی ایک کار سے ملنے والی رسید سے قتل کے منصوبہ ساز گینگسٹر لارنس بشنوئی سمیت 10ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ اس جرم میں ملوث 4شوٹروں کی بھی شناخت کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ قتل کی واردات میں استعمال ہونیوالی کار میں سے ایندھن کی رسید( تاریخ 25مئی 2022)ملی جس کے باعث ملزمان تک پہنچنے میں آسانی ہوئی، مذکورہ کار کو وقوعہ سے 13کلومیٹر دور چھوڑ دیا گیا تھا۔پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر فتح آباد کے پیٹرول پمپ پرپہنچی جہاں سے پیٹرول بھروایا گیا تھا، پیٹرول کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے سونی پت کے ایک شخص پریاورت کی شناخت کی جو ممکنہ طور پر ایک شوٹر تھا۔بعد ازاں پولیس نے جرم میں استعمال ہونے والی تمام گاڑیوں کا بھی پتا لگایا۔ پولیس نے قتل کے منصوبہ ساز سمیت علاقائی سطح پر تعاون فراہم کرنے والے تمام افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…