اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

دانیال عزیز کے ایکسرے رپورٹ میں ہڈیاں اور  پسلیاں بھی بری طرح متاثر

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق وفاقی وزیر اسمبلی دانیال عزیز کے ایکسرے رپورٹ میں ہڈیاں اور  پسلیاں بھی بری طرح متاثر ہیں۔ایکسرے رپورٹ کے مطابق دائیں بازوں کے اوپر والے حصے کی تین ہڈیاں فریکچر ،دائیں ٹانگ کی گھٹنے سے نیچے

دونوں جگہ سے ہڈیاں فریکچر ہوئیں اور پسلیاں بھی بری طرح متاثر ہیں ۔مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز کی ہمشیرہ سائرہ منیب کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، اور سروسز ہسپتال میں علاج سے مطمئن ہیں،دانیال کے بازو، ٹانگ اور بہت سے جگہوں سے فریکچر ہے اور قوم سے خصوصی دعائوں کی اپیل ہے۔علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف ان کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے،وزیر اعلی پنجاب کی آمد کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنارہا،وزیر اعلی کے پروٹوکول کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کے مختلف وارڈز میں داخلہ پر پابندی لگائی گئی،ہسپتال کی سیکورٹی سٹاف مریضوں اور ان کے لواحقین کو دھکے دیتے رہے۔واضح رہے کہ  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اپنے آبائی حلقے ناروال میں گزشتہ رات کو خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے تھے،دانیال عزیز کی گاڑی تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا ئی جس کے نتیجے میں ناصرف ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، بلکہ وہ خود بھی شدید زخمی ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…