سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار
نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کے آنجہانی گلوکار شبدیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ پونے پولیس نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس میں نامزد شوٹر سنتوش جادھو کو گرفتار کر لیا ہے۔ پونے پولیس کے مطابق شوٹر سنتوش جادھو، لارنس بشنوئی گینگ کا ایک رکن ہے جسے 2021 میں بھی ایک قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پونے پولیس کی جانب سے تا حال مزید معلومات شیئر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق شوٹر سے متعلق مزید تفصیلات جلد ہی شیئر کی جائیں گی۔