موت کے بعد بھی سدھو موسے والا کی انسٹاگرام پر حکمرانی برقرار
ممبئی (این این آئی)بھارتی پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کی موت کے بعد بھی انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
گزشتہ ماہ ایک حملے میں قتل ہوجانے والے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی 29ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
جہاں مداح سوشل میڈیا پر سدھو موسے والا کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں تو وہیں گلوکار کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
سدھو موسے والا کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر فالوورز کی تعداد 10ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔گلوکار کی زندگی میں ان کے انسٹاگرام پر 10ملین سے کم فالوورز تھے
تاہم اب ہر گزرتے دن کے ساتھ فالوورز بڑھ رہے ہیں۔گلوکار نے اپنی زندگی میں اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر 231پوسٹس کی تھیں
جبکہ ان کی موت کے بعد اب تک 6مزید پوسٹس کی گئی ہیں۔سدھو موسے والا کا انسٹاگرام اکانٹ ان کی ٹیم اور اہلخانہ کی جانب سے استعمال کیا جارہا ہے۔