پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

سرکاری سکیم کے تحت جانیوالے عازمین حج کیلئے زبردست سہولیات متعارف

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ (این این آئی)سرکاری اسکیم کے تحت مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین حج کی رہائش کیلئے 19 رہائشی عمارتیں مرکزیہ میں حاصل کی گئی ہیں، ہر عمارت میں دو سو سے چھ سو تک عازمین کی رہائش کی گنجائش موجود ہے، تمام عمارتیں حرم کی حدود کے تین سو میٹرز کے اندر اندر واقع ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ ان رہائشی عمارتوں میں ایک فائیو سٹارجبکہ باقی فور اور تھری سٹارز ہوٹلز ہیں۔ 6 جون سے شروع ہونے والے حج فلائٹ آپریشن کے ذریعہ براہ راست مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین کوآٹھ دن قیام کے بعد 14 جون سے مکہ مکرمہ روانہ کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ ترجمان کے مطابق رہائشی عمارتوں میں تین وقت کا کھانا اور ائیر کنڈیشنڈ کمرے اور جدید ترین لفٹوں کی سہولت کے ساتھ ساتھ راہنمائی کیلئے معاونین کی ایک بڑی تعداد چوبیس گھنٹے خدمت کے لئے موجود رہتی ہے جو عازمین کو حرم نبوی تک راہنمائی کے علاوہ اور سعودی موبائل ایپ اعتمرنا کے استعمال میں حائل مسائل کے ضمن میں بھی گائیڈ کرنے کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان ہاؤس مدینہ منورہ میں پندرہ سے بیس بستروں پر مشتمل ہے ایک جدید مرکزی اسپتال قائم کیا گیا ہے اس میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں تاکہ حاجیوں کو کسی بھی شکایت پر مفت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین کے رہائشی علاقے کو 2 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں کلینک قائم کئے گئے ہیں تاکہ عازمین کو کسی بھی طبی مسئلہ کی صورت میں فوری علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…