جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں نبی کریم ۖ کی شان میں گستاخی کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر بدترین تشدد

datetime 9  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں نبی کریم ۖ کی شان اقدس میں گستاخی کیخلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پرپولیس نے بدترین تشدد کیا۔بھارتی شہرکان پور میں نبی کریم ۖ کی شان اقدس میں گستاخی کیخلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پرانتہاپسند پولیس ٹوٹ پڑی۔

مسلمان نوجوانوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا اورمتعدد کوگرفتارکرلیا۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد پولیس اہلکارمسلمان نوجوان پرتشدد کررہے ہیں اور گھیسٹتے ہوئے لے کرجارہے ہیں۔ نوجوان کوبچانے کے لئے آںے والی خواتین سے بھی پولیس والوں نے بدتمیزی کی اور دھکے دئیے۔بھارت کی ہندو انتہاپسند حکمران جماعت بی جے پی کے ارکان مسلمانوں کے خلاف مسلسل اشتعال انگیز اورنفرت پرمبنی بیانات دے رہے ہیں۔دوسری جانب انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ برسراقتدار بی جے پی اور اسکی سرپرست تنظیم راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کی نفرت انگیز سوچ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کی وجہ سے بھارت کو دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے نئی دلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت بھارت میںجو ماحول ہے وہ وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اسکی فلم ان لوگوں نے ڈائریکٹ اور پروڈیوس کی ہے لہذا سائیڈ ادا کاروں کو سزا نہیں دی جاسکتی ۔ ترجمان نے کہا نفرت انگیز ماحول کی بنیادی وجہ آرایس ایس ہے لہذا اسے ہی ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی وجہ سے ملک شرمندہ ہو رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…