منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کو چھوڑ کر شہباز حکومت میں شامل ہونے کی خبریں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے بالآخرخاموشی توڑ دی

datetime 9  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے  ایک بیان میں کہا ہےکہ اسٹیبشلمنٹ میں سےکسی نے مجھے عمران کو چھوڑ کر شہباز حکومت میں جانےکا نہیں کہا۔شوکت ترین کا کہنا ہےکہ میں واضح طورپراس بات کی تردید کرتا ہوں جو

مجھ سے منسوب کی گئی ،دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے حوالے سے جاری پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صحافی شاہین صہبائی اور دیگر افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر شوکت ترین کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جو غلط اور بالکل بے بنیاد ہے کیونکہ شوکت ترین نے بھی خود اس دعوے کی تردید کی ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ ذاتی مفادات کو فروغ دینے کے لیے ادارے اور اس کی قیادت کے خلاف بدنیتی پر مبنی الزامات اور صریحاً جھوٹ بولنا قابل مذمت ہے۔ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ ادارہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے حوالے سے ذمہ داریاں مقدس فریضہ سمجھ کر پوری کرینگے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 80ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں کورکمانڈرز، پرنسپل اسٹاف افسران اور تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس کے شرکا کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کے چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے جوابی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…