جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید نے عمران خان کے امریکی سازش کے بیانیے سے ہوا نکال دی

datetime 9  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) نے 4 ماہ پہلے بتادیا تھا کہ آپ جارہے ہیں، میں نے دوتین ماہ انتظارکیا کہ آئی بی کی رپورٹ بعض اوقات سنی سنائی بھی ہوتی ہے۔

نجی ٹی وی کو اپنے ایک انٹرویو میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ عمران خان کوپتا تھا کہ یہ سارا ملبہ گرنا ہے، جس کوہم کہتے ہیں بارودی سرنگیں بچھاگئے، کچھ نہ کچھ توتھا کہ عمران خان نے گیس اوربجلی کی قیمتیں 10، 10  روپے کم کیں۔حکومت گرانے کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ مجھے آئی بی نے 4 ماہ پہلے بتادیا تھا کہ آپ جارہے ہیں، عمران خان کوبتایا تو انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے سے پتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ میں نے دوتین ماہ انتظارکیا کہ آئی بی کی رپورٹ بعض اوقات سنی سنائی بھی ہوتی ہے مگر یہ خبر سچ ثابت ہوئی۔اس طرح شیخ رشید کے اس بیان نے عمران خان کے امریکی سازش کے بیانیے سے ہوا نکال دی۔خیال رہے کہ عمران خان اپنی حکومت جانے کے بعد مسلسل یہ باتیں کر رہے ہیں کہ ان کی حکومت گرانے کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے ۔ اپوزیشن نے امریکہ کیساتھ ملکر سازش کی اور ان کی حکومت کو ختم کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…