چارلی ہیبدو حملہ، مبینہ ملوث پاکستانی گرفتار
روم (اے ایف پی) یورپی پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس نے فرانس اور اسپین کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرکے متنازع فرانسیسی رسالے چارلی ہیبدو پر حملے میں مبینہ طورپر ملوث پاکستانیوں کو اٹلی سے گرفتار کرلیا۔
مذکورہ رسالہ توہین آمیز مواد اور خاکوں کی اشاعت کے لئے بدنام ہے۔ رسالے کے دفتر پر حملے 2020میں ہوئے تھے ۔ یورپی انسداد دہشت گردی فورس اور پولیس نے فرانس اور اسپین میں کارروائی کے علاوہ اٹلی سے مطلوب پاکستانیوں کی گرفتاریاں کیں۔
گرفتار شدگان کا تعلق ایک پاکستانی ظہیر حسین محمود سے بتایا جاتا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے گوشت کاٹنے والے کلہاڑے سے دو افراد پر حملہ کیا تھا ۔
گرفتاریوں میں معاونت کرنے والی اطالوی پولیس نے گرفتاریوں کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔
گرفتاریاں اٹلی کے شمالی علاقے گینوول سے عمل میں آئیں جہاں مقامی جج نے 14وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔