پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کی حکومت کے یہ منصوبے جاری رکھے جائینگے۔۔۔ شہبازشریف نے سابق وزیر اعظم کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 8  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے شروع کئے گئے کئی منصوبے جاری رکھنے کی تیاری کرلی ہے۔ روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق آئندہ بجٹ میں وزیراعظم کٹا بچاؤ پروگرام کیلئے20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

رواں مالی سال وزیراعظم کٹا بچائو پروگرام کیلئے 18 کروڑ 88 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔ نئے مالی سال کٹے کو موٹا کرنے کے پروگرام کیلئے 12 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

رواں مالی سال کٹے کو موٹا کرنے کے پروگرام کیلئے 12کروڑ 99 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔ وزیراعظم کے پسماندہ علاقوں میں مرغ بانی پروگرام کیلئے 5 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ رواں مالی سال بھی اس پروگرام کیلئے 5 کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔

نئے مالی سال گنے کی پیداوار بڑھانے کیلئے13 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ جاری مالی سال گنے کی پیداوار بڑھانے کیلئے 10 کروڑ 72لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے۔

آئندہ مالی سال چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے27 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ رواں مالی سال چاول کی پیداورا بڑھانے کیلئے 52 کروڑ 74لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔ آئندہ مالی سال گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے 35 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

جاری مالی سال میں گندم کی پیداورا بڑھانے کیلئے 90 کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔ آئندہ مالی سال کپاس کی بہتری کے اقدامات کیلئے13 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…