نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مطالبہ کیا ہے کہ اگلے مالی سال کیلئے مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.9 فیصد رکھا جائے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4.8 فیصد رکھنے کی تجویز دی ہے، اگلے مالی سال کیلئے بجٹ خسارہ 3700 ارب 70 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کیلئے پرائمری خسارہ جی ڈی پی کا 0.5 فیصد رکھنے کی تجویز ہے جو کہ 400 ارب روپے تک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔