پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

فیٹف کے اجلاس سے پاکستان کو خوشخبری ملنے کا امکان

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)دفتر خارجہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں جس کے بعد پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس

(ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس کیلئے متعلقہ امور کی نگرانی وزارت خارجہ کے سپرد کردی گئی ہے، جس کے بعد وزارت خارجہ نے اس حوالے سے محتاط حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ فیٹف کا 4 روزہ اجلاس 13 سے 17 جون تک برلن میں ہوگاجس میں پاکستان سے متعلقہ امور 15 اور 16 جون کو پلینری سیشن میں زیر غور آئینگے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے حنا ربانی کھر وفد کے ہمراہ برلن جائیں گی۔ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس سے پاکستان کیلئے اچھی خبر سامنے آنے کا امکان ہے، پاکستان نے گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں واپسی کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں۔خیال رہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے گزشتہ اجلاس میں پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، اجلاس میں پاکستان کو جون تک اہداف حاصل کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے مطابق 27 میں سے 26 نکات پر پاکستان نے کام کر لیا ہے۔  پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں جس کے بعد پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…