جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یاماہا نے رواں برس مسلسل تیسری بار موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ملٹی نیشنل موٹرسائیکل مینوفیکچرنگ کمپنی یاماہا نے پاکستان میں رواں برس مسلسل تیسری بار بائیکس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔یاماہا نے رواں برس فروری میں پہلی بار موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 10 سے 13 ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا۔

جس کے بعد اپریل میں بھی اتنا ہی اضافہ کیا گیا تھا۔گزشتہ 6 ماہ کے دوران کمپنی نے جون کے آغاز میں ہی بائیکس کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کردیا اور ساتھ ہی کمپنی نے اس بار 15 ہزار نہیں بلکہ 21 سے ساڑھے 23 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق 23 ہزار روپے اضافے کے بعد اب وائے بی آر 125 کی نئی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار روپے ہوگی۔اسی طرح وائے بی آر 125 جی کی قیمت بھی 23 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 68 ہزار 500 ہوگئی۔کمپنی کی ایک اور زیادہ فروخت ہونے والی بائیک وائے بی 125 زیڈ ڈی ایکس کی قیمت میں بھی 22 ہزار 500 کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 500 تک جا پہنچی۔یاماہا کی وائے بی 125 زیڈ بائیک کی قیمت بھی 21 ہزار اضافے کے بعد 2 لاکھ 31 ہزار 500 روپے ہوگئی اور مذکورہ موٹر سائیکل صرف دو کلرز یعنی سیاہ اور سرخ میں دستیاب ہے،اس کے علاوہ باقی تمام بائیکس تین مختلف رنگوں یعنی سرخ، سیاہ اور بلیو میں دستیاب ہوں گی اور ان کے ڈیزائن بھی کچھ تبدیل ہوں گے۔یاماہا کے علاوہ ہونڈا نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کیا ہے، علاوہ ازیں دیگر کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں تبدیلیاں کی ہیں۔بائیکس کے علاوہ حال ہی میں کاروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ چند ہفتوں بعد ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…