اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

پرچی نہیں پرچہ دیا پھر بھی نہیں پڑھ سکا ، ریحام کا عمران خان پر تبصرہ

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان دوران تقریر گڑبڑا گئے جس پر ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘پرچی نہیں پرچہ دیا پھر بھی نہیں پڑھ سکا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو

پاکستانیوں کی اوسط آمدنی 16سو 180 تھی تاہم پرچے پر لکھے ہوئے اعداد و شمار پڑھنے میں غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے دوبارہ پرچے میں دیکھتے ہوئے پوری بات بتائی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ریحام خان نے بھی اس پر ردعمل دیا اور کہا کہ ‘پرچی نہیں پرچہ دیا تھا، پھر بھی نہیں پڑھ سکا۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ریحام خان نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں ان کا بھی ریاضی میں یہی حال ہوگا، ان میں سے زیادہ تر چیک لکھنے کے قابل بھی نہیں ہوں گے۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جان کو درپیش خطرات کے پیش نظر بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ترجمان پولیس کی جانب سے جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ بنی گالہ رہائش کے پاس سکیورٹی کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے ہیں ،ترجمان نے کہا کہ بنی گالہ کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جاری ہے،عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اجتماعات پر پابندی ہے، پولیس افسران غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں،ترجمان پولیس نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جہاں کہیں بھی مشکوک سرگرمی دیکھی جائے تو فوری 15 پر اطلاع دی جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…