ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی واپس پارٹی سے رجوع کرنے لگے

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے ایک اور منحرف رکن اشرف انصاری واپس لوٹ آئے،اپنے بھائیوں کے ہمراہ رانامشہود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اشرف انصاری نے کہاکہ عمران خان نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگایا مگر ان کے اردگرد والے کرپشن میں مصروف رہے،

کھوکھلے نعرے دیکھ کر واپس آئے ہیں۔رانا مشہود نے اشرف انصاری،یونس انصاری،علی اصغری انصاری کے ہمراہ 90شاہراہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس کی۔ رانامشہودنے کہا کہ اشرف انصاری کو واپسی پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سازش کے تحت 2018کے چوری ہونے والے انتخابات کانقصان ملک بھر نے اٹھایا،ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی عمران خان نے رکھا، ان کی کوشش تھی پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنایاجائے، پاکستان کو شام،عراق،لیبیا بنانے کی کوشش کی گئی، جھوٹے بیانیہ پر ملک کے اندر تقسیم ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو وقتی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن عوام کو اعتماد میں لے کر سخت فیصلے کا وقت ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی سربراہی میں عوام کو سہولت دینے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ دوستوں کے وقتی طورپر تحفظات تھے کچھ لوگوں نے رضا کارانہ طورپر (ن)لیگ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، ہمیں خوشی ہے غیاث الدین کے بعد اشرف انصاری،یونس انصاری سمیت پورے خاندان نے فیصلہ کیا کہ وہ (ن)لیگ کا ساتھ دیں گے، حمزہ شہباز کے ساتھ بیٹھ کر اشرف انصاری اور ان کے خاندان نے (ن)لیگ میں واپسی کا اعلان کیا ہے، زیادہ خوشخبریاں طبیعت خراب کر دیتی ہیں لیکن ہم پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

یونس انصاری نے کہا کہ جو بات کرتے ہیں ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں، عمران خان سے کسی وزیر نے اتنی ملاقاتیں نہیں کیں جتنی ہم نے کیں، عمران خان کو ایک بات کہتا تھا کہ آپ فرد واحد کے ساتھ چل رہے پاکستان کے ساتھ نہیں چل رہے، پاکستان پچیس کروڑ کا ملک ہے،سانحہ مری پر عمران خان سے بات چیت کی،گوجرانوالہ میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی وہ ریکارڈ عمران خان کو دیا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیاگیا، جب عمران خان سے گیس

و بجلی مافیا کی کرپشن کی بات کی تو انہوں نے کہا کہ کچھ نہیں کر سکتا، بدقسمتی سے عمران خان مافیا کے آگے خاموش رہے، شہباز گل کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی اور ثبوت دئیے۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی قیادت میں مافیاز اور کرپشن پر ہاتھ ڈالیں گے، عثمان بزدار میری بہت عزت کرتے ہیں لیکن عمران خان سے کہا جو تقریر نہیں کر سکتا تو خدمت کیا کرے گا، عمران خان کو تین ماہ سے کہہ رہا تھا آپ سیدھے ہوجائیں، عمران خان جس

راستے پر تھے وہ ریاست مدینہ کا راستہ نہیں،عمران خان کو مشورہ دیتاہوں مزے سے نیند پوری کریں،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی قیادت میں ریاست مدینہ بنائیں گے، ریاست مدینہ کے نام پر ساتھ کھڑے ہیں،افواج پاکستان ملک کی ضامن ہے جو سرحدوں پر خون بہاتے ہیں، جب بھی ہم دو نمبری کریں تو ہمیں پکڑ لیا جائے۔اشرف انصاری نے کہا کہ سب کا شکرگزار ہوں،زندگیاں گزارنے کیلئے اصول و ضوابط ہونے چاہئیں،تین

نکاتی منشور وضح کیا ہے جواسلام پاکستان اور افواج پاکستان ہے، شہبازشریف سے ملاقات میں اپنا ایجنڈا دیا تو بولے یہی میرا بھی ایجنڈا ہے، پی ٹی آئی کا نعرہ دلکش تھا جب ریاست مدینہ کی بات کی جاتی تھی تو تڑپ پر سفر کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا،تصویر کے دونوں رخ دیکھ چکے ہیں،(ن) لیگ اور پی ٹی آئی کو قریب سے دیکھا،وقت نے ثابت کیا پی ٹی آئی نے نعروں سے ہی سہارا لیا،ریاست مدینہ کا نعرہ تو لگایا گیا لیکن دعویدار اخلاق

سے عاری ہیں اوران کے پاس الزام تراشی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے،عمران خان نے مافیا زکے خلاف جنگ کی بات کی جب مافیا زکا ثبوت اکٹھا کیا تو کچھ نہ بولے، پی ٹی آئی نے تو مافیاز کا ساتھ دیا ہے،ریاست مدینہ کے نعرے پر عمران خان کے ساتھ گئے،جب وعدے دعوے اور کھوکھلے نعرے دیکھے تو واپس آگئے،پارٹی کے خلاف کبھی ووٹ نہیں ڈالا،ہمیں ووٹ کیلئے لالچ دی گئی جسے جوتے کی نوک پر رکھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…