ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

شاہدخاقان عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو سیاسی ڈائیلاگ شروع کرنے کا مشورہ دیدیا

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو سیاسی ڈائیلاگ شروع کرنیکامشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی جماعتیں بیٹھ کر آئین کے مطابق وسیع اصول طے کرلیں،آگے بڑھنے کا راستہ بنائیں کہ سیاسی نظام کیسے چلے گا،جہاں پر ہرطریقے سے حکومت کو

کمزور کیا جائے تو یہ انتشار کا راستہ ہے، سیاست کو ملکی مفاد کیلئے استعمال ہونا چاہیے۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کوایک نئے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے جس میں ڈائیلاگ ہوناچاہیے کہ ملک کے معاملات کوکیسے چلائیں گے، سیاسی جماعتیں بیٹھ کر آئین کے مطابق وسیع اصول طے کرلیں، آگے بڑھنے کا راستہ بنائیں کہ سیاسی نظام کیسے چلے گا۔انہوں نے کہا کہ کیا گالی گلوچ اور لوگوں کو حملہ آور ہونے کی شے دینے سے نظام چل جائے گا؟ ہمیں طے کرنا ہے کہ یہ سیاسی نظام ہے، دشمنی نہیں، کوشش توکرنی پڑیگی، یہ صرف سیاسی نظام تک محدود نہیں، آج کی معاشی صورتحال اس طرف جانے پر مجبورکریگی۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ آج بھی معاشی حالت عقل نہیں دے رہی توپھرمجھے بہت مشکلات نظرآتی ہیں، وزیراعظم کوڈائیلاگ کرناچاہیے کیونکہ سیاست آج منقسم ہے، سب کو دعوت دیں، پورے جذبے اور نیک نیتی کے ساتھ دعوت دیں، ڈائیلاگ میں پارٹی کے لیڈرز بیٹھیں، وہ مشورے کرکے اپنی رائے لے کر آئیں۔

(ن) لیگ کے سینئر رہنما نے کہا کہ جہاں پر ہرطریقے سے حکومت کو کمزور کیا جائے تو یہ انتشار کا راستہ ہے، سیاست کو ملکی مفاد کیلئے استعمال ہونا چاہیے، معاملات کو بگاڑنے میں نہیں۔انہوںنے کہاکہ آج الیکشن کسی چیز کا حل نہیں مگر اگلے سال الیکشن نہیں ہوئے تو مزید انتشار ہوگا، ہم سب کا فرض ہے کہ اپنی ناک سے آگے اور اپنے سیاسی مفاد سے آگے دیکھیں، جتنی جلدی ہوسکے ڈائیلاگ کا آغاز کرنا چاہیے اور انتظارمت کریں، ہاتھ آگے بڑھائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی فائدے کی بات نہیں، آج ہمیں ملک کے مفاد کو ترجیح دینا پڑے گی، سیاسی ڈائیلاگ کی بات پہلے بھی کرتا رہا ہوں، وزیراعظم سے کہوں گا، وزیراعظم یہ پروگرام دیکھ رہے ہوں گے، نہ دیکھا تو کل ان سے کہوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…