ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت فوری روس کے پاس پہنچے، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا مشورہ

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہم نے پلاننگ کی ہوئی تھی کہ روس سے سستا تیل خریدیں گے، ایسا نہیں تھا 60 روپے بڑھا کر عوام پر ایٹم بم پھینک دیں،حکومت فوری روس کے پاس پہنچے،حکومت روس کے پاس گئی تو امریکا ناراض ہوگا،

ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے بجائے حکومت نے سب شہریوں پر تیل کی قیمتوں کا بوجھ ڈال دیا،40 روز میں پاکستان کا روپیہ 20 روپے کمزور ہوا ہے جس کی واحد وجہ ان کی نالائقی ہے۔ جمعہ کو یہاں سابق وزیر حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ حکومت سے باہر ہوتے ہوئے ایک روپیہ بڑھانے پر یہ کہتے تھے طوفان آجائے گا، اب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران 60 روپے اضافہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ 20 ارب ڈالر خسارہ چھوڑنے والوں کے سبب ہمیں مجبوراً آئی ایم ایف جانا پڑا، ہم تقریباً 8 ماہ لڑے اور بجلی کی قیمتیں صرف آدھی بڑھائیں۔شوکت ترین نے کہا کہ روس خود گھر چھوڑنے آئے گا کیا پیٹرول؟ اس حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر روس کے پاس پہنچیں۔انہوںنے کہاکہ فروری میں ہم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں فکس کیں، بجلی کی قیمت 5 روپے کم کی۔شوکت ترین نے کہا کہ نالائق اور گھبرائی ہوئی حکومت آگئی ہے، پیٹرولیم کمپنیاں ڈیزل پر 70 اور پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر کمائی کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت روس کے پاس گئی تو امریکا ناراض ہوگا، ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے بجائے حکومت نے سب شہریوں پر تیل کی قیمتوں کا بوجھ ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ مارچ میں 6 فیصد تک گروتھ ریٹ تھا، ہم ریکارڈ ریونیو اکٹھا کر رہے تھے اور شہریوں کو راشن اور صحت کارڈ فراہم کیا۔

سابق وزیر پیٹرولیم حماد اظہر نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے ہی ہماری حکومت نے عوام سے مہنگائی کا بوجھ کم کرنا شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپریل سے سستا پیٹرول خریدنے کا فیصلہ کر لیا تھا، پیٹرولیم مصنوعات سمیت معاشی حالات میں بہتری لانے کا جامع پلان بھی بنا دیا تھا۔حماد اظہر نے کہا کہ آج جو کارٹون حکومت میں ہیں انہیں معلوم نہیں پی ایس او نے اپریل اور مئی میں پیٹرول خریدا۔انہوںنے کہاکہ مفتاح اسماعیل کو

علم ہی نہیں کہ روس پر کوئی پابندی نہیں۔سابق وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ اس وقت جب مفرور ملزمان کے ہمراہ ترکی کے دورے ہو رہے ہیں، بھارت نے 3 کروڑ بیرل فیول سستا خریدا۔انہوں نے کہا کہ 40 روز میں پاکستان کا روپیہ 20 روپے کمزور ہوا ہے جس کی واحد وجہ ان کی نالائقی ہے۔انہوںنے کہاکہ بجلی کی کمی کے سبب پاکستان میں اسٹیل کی صنعت کو بند کر دیا گیا ہے، سی پیک کے پاور پلانٹ اس وقت صرف 25 فیصد تک کام کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ بجلی کی قلت کا سبب اس حکومت کی ناقص کارکردگی ہے،

لوڈشیڈنگ سے معیشت کو ہر گھنٹے اربوں روپوں کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا بجلی کی قیمت کو اب بڑھا کر 47 فیصد تک مہنگا کیا جائیگا، مفتاح اسماعیل اب 16 روپے یونٹ سے 24 روپے فی یونٹ تک مہنگا کرنے والے ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ عالمی اداروں نے معیشت کی صورتحال کو منفی گریڈ کر دیا ہے، اقتدار کے خوف پر یہ حکومت عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے اپنی شرائط منظور کرواتے تھے تاہم اس حکومت نے اپنی ہی عوام کی کمر توڑ ڈالی، انہیں روس سے پیٹرول لینے کی سمجھ ہی نہیں آرہی۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…