بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے بیانات پر پیپلز پارٹی کا پاکستان کھپے ریلیاں نکالنے کا اعلان

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پیپلز پارٹی سندھ نے عمران خان کی جانب سے ملک کے تین ٹکڑے ہونے اور اداروں کے متعلق زہر افشانی کے خلاف کل(اتوار)5 جون کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدرسنیٹرنثار کھوڑو نے پارٹی پالیسی بیان میں کہا کہ

پیپلز پارٹی کی جانب سے اتوارکوسندھ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرکے پاکستان کھپے ریلیاں نکالی جائیں گی،جس میں سندھ کے ہر ضلعے میں پارٹی کے تمام ذمہ دار، صوبائی و وفاقی وزراء،مشیران، معاون خصوصی، اراکین قومی،صوبائی اسمبلی و سینیٹ،ذیلی ونگز سمیت پارٹی کے ورکرز بھرپور شرکت کریں گے۔ نثار کھوڑو نے کہاکہ جو قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان ٹوٹے عمران خان ان قوتوں کی اس سازش کا حصہ بن چکے ہیں، عمران خان کے ملک کے تین ٹکڑے ہونے اور ایٹمی اثاثوں سمیت افواج پاکستان کے متعلق بیانات ملک کے خلاف سازش اور بغاوت ہیں اس لئے اعلی عدلیہ اور ادارے عمران خان کے بیان کا نوٹس لے کر کاروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسترد لیڈر عمران خان ہر صورت اقتدار میں آنے کے لئے اداروں کو للکار کر ملک کو توڑنے کی باتیں کر رہے ہیں اس لئے اداروں کو خاموشی توڑ کر عمران خان کا یہ تماشہ بند کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ نے ملک بنانے میں کردار ادا کیا اور سندھ ملک بچانے میں کردار ادا کرکے ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گا۔انہوں مزید کہا کہ عمران خان  مسولینی، ہٹلر اور راسپوتین کے پیروکار بن کر پاکستان میں قتل، فساد، انتشار پھیلا کر خود کو مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

نثار کھوڑونے کہاکہ عمران خان کے ملک، افواج پاکستان اور نیوکلیئر اثاثوں کے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہیں۔عمران خان کاپاکستان کے تین ٹکڑے ہونے کا بیان ملک دشمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر گامزن ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان اقتدار کے لئے ملک کو ہر قسم کا نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل بینظیر بھٹو کی شہادت کے باجود پاکستان چاہئے کا نعرہ لگایا۔

اس لئے اب تمام جمہوری قوتیں مل کر عمران خان کی ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…