جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

کپتان کی پارٹی کیلئے ایک اور دھچکا اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظر میں وزیراعظم سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔درخواست گزار وکیل کلثوم خالق نے درخواست میں

وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست دی تھی، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ناقابل سماعت قرار دیدیا۔دوران سماعت عدالت عالیہ نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ عدالت عظمیٰ نے کہاں کہا ہے کہ ایف آئی آر کا اندراج نہیں ہوگا؟ عدالت وکیل کلثوم خالق سے استفسار کیا کہ آپ کس طرح متاثرہ ہیں؟.درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ میں وکیل ہوں، یہاں اسلام آباد میں بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 25 مئی کو رات 8 بجے پی ٹی ا?ئی کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ 19 مقدمات درج ہوئے ہیں، حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔وکیل کلثوم خالق نے دوران سماعت مؤقف اختیار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقدمات درج کیے ہیں، جب کہ سپریم کورٹ نے کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ میری جماعت کے لوگوں کے خلاف مقدمات بنائے گئے ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار وکیل کلثوم خالق سے استفسار کیا کہ آپ کے خلاف کیا ہوا ہے؟ کیا کوئی چھاپا مارا گیا ہے؟ احتجاج ضلعی انتظامیہ کی اجازت لے کر کرنا ہوتا ہے اور سپریم کورٹ اس معاملے کو نمٹا چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…