جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

عالمی سطح پرقیمت بڑھنے کے باعث پٹرول مہنگا کیا، وزیراعظم شہباز شریف

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پرمہنگائی بڑھ گئی ہے،ملک میں تیل اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے

ترک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں تیل اورگیس کی قیمت میں اضافہ اس لئے کیا گیا کیونکہ عالمی سطح پرمہنگائی بڑھ گئی ہے،

ہم غربت کی لکیرسے نیچے آبادی کو سبسڈی دے رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عام انتخابات اپنے وقت پریعنی 15 ماہ بعد ہوں گے،

ملک میں آئینی اورقانونی طریقے سے حکومت تبدیل ہوئی ہے،عام انتخابات اگست یا ستمبر2023 میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات اورچیلنجز کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسائل کے حل کے لئے وسائل پیدا کئے جائیں گے اوراس کے لئے دوست ممالک سے مدد لی جائے گی۔غربت میں کمی لانے کیلئے ملک میں تعمیر نو کی جائیگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم مقاصد کے حصول کے لئے قلیل مدتی اقدامات کریں گے اوراگرہم اقتدار میں واپس آئے تو مکمل قوت سے ترقی،خوشحالی اورامن کے ایجنڈے پر کام کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…