بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے اضافہ، حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا کما رہی ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول پر 50 اور ڈیزل پر 80 روپے کما رہی ہے، 60 روپے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں اور ابھی بھی رو رہے ہیں۔پی ٹی آئی سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے شہباز حکومت کی

جانب سے ایک ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے اضافے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 60 روپے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں اور ابھی بھی رو رہے ہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل مکمل طور پر کنفیوژڈ نظر آرہے تھے، ابھی بھی کہہ رہے ہیں کہ کوئی سستا تیل دیگا تو خرید لیں گے، ارے بھائی کوئی تمہارے پاس خود آئے گا کہ ہم سے سستا تیل خریدو، پیاسا کنویں کے پاس جاتا ہے یا کنواں پیاسے کے پاس آتا ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ عمران خان نے روسی صدر سے بات کی تھی، روسی صدر نے کہا تھا کہ سستا تیل بھی دونگا اور پٹرول بھی دونگا، کیا روس آپ کے گھر تیل پہنچائیں گے یا آپ جاکر بات کرینگے، ہمیں تو کہتے تھے ٹارگٹڈ سبسڈی کیوں نہیں دی، اب یہ حکومت خود کیوں ٹارگٹڈ سبسڈی نہیں دے رہی، حکومت کوٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جانا چاہیے اور غریب کو ریلیف دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، حکومت پٹرول پر50 اور ڈیزل پر 80 روپے کما رہی ہے، مفتاح اسماعیل پڑھے لکھے آدمی ہیں اور ایسی باتیں کررہے ہیں، انہیں نظر ہی نہیں آرہا، حکومت بتائے 60 روپے کس کھاتے میں اضافہ کیا ہے، یہ حکومت روس کے پاس نہیں جارہی جس کانقصان ہورہا ہے، ہماری حکومت ہوتی توسب سے پہلے روس کے پاس جاتے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ حکومت کنفیوژ ہے فیصلے کرنے کا اختیار نہیں رکھتی، معیشت کو یہ حکومت نہیں سنبھال سکتی، حکومت کو سمجھ نہیں آرہی تو میں چارٹ بناکردیتا ہوں، میریچارٹ پرعمل کرتے ہوئے فیصلے کرلیں، حکومت کو چاہیے فوری الیکشن کرائے تاکہ نئی حکومت آکر معیشت سنبھالے۔شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے پٹرول پر 20 اور ڈیزل پر 24روپے سبسڈی دی تھی، اس حکومت نے وقت پر ایکشن نہیں لیا، وقت پر فیصلے نہیں کیے، مفتاح کہتا ہے پاکستان کی منفی گروتھ عمران خان دور میں ہوئی، ڈیٹ اگربڑھا ہے تو جی ڈی پی حجم بھی بڑھاہے، مفتاح اسماعیل اس میں ڈنڈی مارسکتاہے تو ہر چیز میں ڈنڈی مارسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…