ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

صرف 2 ڈالر میں میزائلوں کو روکنے والا جدید ترین ائیر ڈیفنس سسٹم تیار

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (آئی این پی)اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کا نیا لیزر پر مبنی فضائی دفاعی نظام (ائیر ڈینفس سسٹم) کوئی بھی میزائل روکے گا تو اس پر صرف دو ڈالرز خرچ ہوں گے۔اسرائیل کا نیا فضائی دفاعی نظام، جسے آئرن بیم کے نام سے جانا جاتا ہے، صرف دو ڈالراز میں ایک بہترین حفاظر فراہم کرتا ہے جو موجودہ شوٹ ڈاؤن سسٹمز کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے۔

موجود ائیر ڈینفس سسٹمز کی وجہ سے نشانہ بنانے والے میزائلوں کو ٹریک کرنے اور انہیں ختم کرنے کے لیے ہزاروں سے لاکھوں ڈالرز تک خچ ہوتے ہیں۔ بینیٹ نے مزید کہا کہ، ”آج تک، ہمیں ہر راکٹ کو روکنے میں بہت زیادہ پیسہ خرچ کرنا پڑتا تھا۔ آج وہ (دشمن) ایک راکٹ میں دسیوں ہزار ڈالرز کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، اور ہم اس راکٹ کو روکنے کے لیے بجلی پر دو ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے۔نفتالی کا اسرائیلی صنعت کار رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز کے دورے کے دوران مزید کہنا تھا کہ، ”یہ گیم چینجر ہے، نہ صرف اس لیے کہ ہم دشمن کی فوج پر حملہ کر رہے ہیں، بلکہ اس لیے بھی کہ ہم اسے دیوالیہ کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیل کو فلسطینی اتھارٹی اور لبنان کی طرف سے راکٹ اور بم حملوں کا متواتر نشانہ بنایا جاتا ہے، جس میں ارد گرد کے ممالک سے بھی کئی راکٹ بیراج شامل ہیں۔اسرائیلی حکام نے اپریل میں کامیاب تجربات کی اطلاع دی، جس میں سسٹم کی جانب سے مارٹر، راکٹ اور بغیر پائلٹ کے ڈرونز کو مار گرانے کی ویڈیو پوسٹ کی گئی۔بینیٹ نے ایک ٹویٹ میں لکھا، ”یہ دنیا کا پہلا توانائی پر مبنی ہتھیاروں کا نظام ہے جو آنے والے UAVs، راکٹوں اور مارٹرز کو مار گرانے کے لیے ایک لیزر کا استعمال کرتا ہے جس کی قیمت 3.50 ڈالرز فی شاٹ ہے۔”فی الحال یہ واضح نہیں کہ اپریل میں بینیٹ کی تخمینہ لاگت 3.50 ڈالرز فی وقفہ ان کے بدھ کے ریمارکس میں کم ہوکر دو ڈالرز کیوں ہوگئی۔واضح رہے کہ اسرائیلی حکام 2016 سے آئرن بیم تیار کر رہے ہیں۔بینیٹ کے مطابق، نئے لیزر سسٹم کے 2023 کے اوائل میں فعال ہونے کی امید ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…