اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

حج سیزن، مسجد قبا کی توسیع جاری، 66ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگی

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(این این آئی) مسجد قبا جسے اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد بھی کہا جاتا ہے کی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے۔ چند برسوں سے کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کی وجہ سے حرمین شریفین کے علاوہ دیگر اہم اور تاریخی مساجدپر زائرین کی آمد بند تھی،

تاہم رواں برس رمضان المبارک سے قبل عمرہ ویزوں کا اعلان ہوتے ہی ارض مقدس پر عازمین عمرہ کی ریکارڈ تعداد نظر آئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اب جب کہ حج سیزن کا آغاز بھی ہو چکا ہے اور آئندہ ہفتے سے مختلف ممالک سے حج پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔ اسی تناظر میں سعودی حکام نے حرم مکی و حرم مدنی کے علاوہ دیگر تاریخی مقامات اور مساجد پر بڑی تعداد میں آنے والے افراد کا ہجوم کنٹرول کرنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی ہے۔ اسی سلسلے میں مسجد نبوی سے تقریبا تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مسجد قبا کی توسیع کا کام جاری ہے۔مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے بعد مسجد قبا اہم مقام ہے، جہاں زائرین کی بڑی تعداد اس تاریخی مسجد کو دیکھنے اور وہاں نماز کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے مسجد قبا میں دو رکعت نماز پڑھنے کا ثواب ایک مقبول عمرہ کے ثواب کے برابر ہے۔سعودی حکام کے مطابق مسجد قبا کی توسیع مکمل ہونے کے بعد یہاں 66 ہزار نمازیوں کی گنجایش ہوگی جب کہ اس کا کل رقبہ 50 ہزار اسکوائر میٹر ہو جائے گا، جو موجودہ حدود سے 10 گنا زیادہ ہے۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…