اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کیا آرمی چیف نے کبھی کسی صحافی کو بتایا کہ سی پیک میں 19 ارب ڈالرز کی ابتدائی سرمایہ کاری میں سے 9 ارب ڈالر اُس وقت کی ن لیگ حکومت اور دیگر نے ہڑپ کر لیے تھے؟اے آر وائی کے اینکر چوہدری غلام حسین کے دعوے پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا ردعمل آگیا

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کبھی کسی صحافی کو بتایا کہ سی پیک میں 19 ارب ڈالرز کی ابتدائی سرمایہ کاری میں سے 9 ارب ڈالرز (1800؍ ارب روپے) اُس وقت کی ن لیگ حکومت اور دیگر نے ہڑپ کر لیے تھے؟اس ضمن میں اے آر وائی کے ٹاک شو میں ایک اینکر نے دعویٰ کیا ہے جس نے کئی لوگوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی خبر کے مطابق کئی صحافیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس دعوے کی سچائی کے حوالے سے سوالات اٹھائے اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے مؤقف معلوم کرنے کی کوشش کی۔ہم نے بھی دفاعی ذرائع سے رابطہ کرکے ان سے مؤقف معلوم کرنے کی کوشش کی اور ان میں سے ایک ذریعہ، جو آرمی چیف سے قریب ہیں، نے جنرل باجوہ کے حوالے سے بتایا کہ ’’بکواس ہے، یہ سب بکواس ہے۔‘‘اے آر وائی کے اینکر نے اپنے تازہ ترین ٹی وی شو میں دعویٰ کیا کہ جنرل باجوہ نے انہیں دو دیگر افراد کی موجودگی میں بتایا ہے کہ سی پیک کے تحت ہونے والی 19 ارب ڈالرز کی چائنیز سرمایہ کاری میں سے ن لیگ کے دور میں وفاق اور پنجاب کی سطح پر 9 ارب ڈالرز کی کرپشن ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے آرمی چیف سے پوچھا کہ ذمہ داروں کیخلاف اب تک کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔ اینکر نے دعویٰ کیا کہ اس پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ چائنیز کے پاس اس بات کے شواہد تھے لیکن کھل کر یہ تفصیلات سامنے لانے سے ہچکچا رہے تھے۔

اینکر نے دعویٰ کیا کہ اگر کسی نے ان کے اس دعوے کی نفی کی تو وہ جواب دینے کو تیار ہیں۔ آرمی چیف کے قریبی دفاعی ذریعے کو  مذکورہ اینکر کی ویڈیو کلپ دکھائی گئی جس پر ذریعے جنرل باجوہ نے اے آر وائی کے دعوے پر کہا کہ یہ بکواس ہے، مکمل بکواس۔اے آر وائی کے اس دعوے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور کئی صحافیوں نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ سینئر صحافی چوہدری نے اے آر وائی کے اینکر کے حوالے سے کہا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے انہیں بتایا ہے کہ نواز اور شہباز حکومت نے سی پیک کی سرمایہ کاری میں سے 9؍ ارب ڈالرز کی کرپشن کی۔

سولنگی نے پرما اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کوئی اینکر کس طرح ایسے عجیب و غریب الزامات عائد کر سکتا ہے؟ کیا آپ کو اندازہ بھی ہے کہ 9؍ ارب ڈالرز کتنی بڑی رقم ہوتی ہے؟کالم نگار مشرف زیدی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آرمی چیف نے اپنے توسیعی عرصہ کے دوران کئی لوگوں سے کئی باتیں کی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کو وضاحت پیش کرنا چاہئے کہ چوہدری غلام حسین کی بات درست نہیں یا پھر آرمی چیف نے حقائق کی تصدیق کے بغیر بات کہی۔ جیسا کہ لگتا ہے، الزام بے وقوفی پر مبنی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…