پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرپشن کرنے والے جتنے بھی سیاسی جن بھوت ہیں تحریک انصاف بہت جلد انہیں دوبارہ بوتل میں بند کر دیگی، بڑا دعویٰ

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کا کام ملک کے اندر امن و امان کا قیام ہوتا ہے جبکہ رانا ثنا اللہ خان اس وقت وزیر انتشار کا کردار نبھا رہے ہیں متنبہ کرتے ہیں کہ ،ایک ووٹ کی اکثریت والی امپورٹڈ

حکومت انتقامی کارروائیوں سے باز رہے ،کورونا کی بد ترین وباء کے باوجود اتنی مہنگائی تحریک انصاف کے پونے چار سالہ دور میں نہیں ہوئی جتنی امپورٹڈ حکومت نے چند ہفتوںمیں کر دی ہے ،حقیقی آزادی کی جدوجہد سے دستبردار ہوئے ہیں اور نہ جابر حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوں گے۔ اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ گیارہ جماعتی اتحاد عوام کے مسائل حل کرنے نہیں بلکہ اپنے کیسز ختم کرنے کیلئے حکومت میں آیا ہے ۔ اس وقت دو نام نہاد تجربہ کار وزرائے اعظم اور دو وزرائے خزانہ کام کر رہے ہیں لیکن ملک اور عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہے ہیں ۔ شہباز شریف کی ساری توجہ صرف خود نمائی اور نمائشی منصوبوں کے افتتاح کرنے پر مرکوز ہے جبکہ عوام چند ہفتوں میں تین سے ایک وقت کی روٹی پر آ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے جتنے بھی سیاسی جن بھوت ہیں تحریک انصاف بہت جلد انہیں دوبارہ بوتل میں بند کر دے گی ۔تحریک انصاف نے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر کام شروع کر دیاہے اور سازشی ٹولے کیلئے کسی بھی جگہ میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…