بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا وفاقی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وفاقی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے خیبر پختونخوا کے عوام اور حکومت کے ساتھ جو زیادتیاں کی ہیں اس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے اور عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے

جس کیلئے صوبائی حکومت نے اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پر امن آزادی مارچ کے دوران امپورٹڈ حکومت نے خیبر پختونخوا کے کارکنوں اور عوام پر جو تشدد کیا ہے وہ کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔ مارچ کے دوران تشدد سے پی ٹی آئی کے کارکنان شہید اور زخمی ہوئے ہیں جس پر امپورٹڈ وزیر داخلہ کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے اور ان مقدمات کو لڑنے کیلئے وکلاء برادری اپنا بھرپورکردار ادا کرے۔ وہ پیر کے روز نشترہال پشاور میں انصاف لائیرز فورم کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مانسہرہ جلسے میں امپورٹڈ وزیر اعظم کی خیبرپختونخوا کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے اپنے کپڑے بیچنے کی بات مضحکہ خیز ہے، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے کپڑے بھی چوری کے ہیں اور چوری کے کپڑے کوئی بھی نہیں خریدتا۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مانسہرہ جلسے میں امپورٹڈ وزیر اعظم نے انہیں آٹے کی قیمت کم کرنے کیلئے 24 گھنٹے کا الٹیمیٹم دیا ہے، میں امپورٹڈ وزیر اعظم کو الٹیمیٹم دیتا ہوں کہ صوبے کے حقوق فوری دے ورنہ ہم اپنے حقوق چھین کر لیں گے اور اپنے تمام حقوق کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…