جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کی محبت میں گرفتار شخص 6 لاکھ کا ٹکٹ لیکر کینیڈا سے بہاولپور جلسے میں پہنچ گیا

datetime 29  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور (این این آئی)سابق وزیر اعظم نوازشریف کی محبت میں گرفتار شخص 6 لاکھ کا ٹکٹ لیکر کینیڈا سے بہاولپور جلسے میں پہنچ گیا۔نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی سپورٹر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے میری محبت 22 سال پرانی ہے،

میں 10 سال کی عمر سے ن لیگ کو سپورٹ کر رہا ہوں۔لیگی کارکن نے کاہکہ جب مجھے کینیڈا میں مسلم لیگ ن کے جلسے کا پتہ چلا تو میں نے اسلام آباد اور لاہور کی ٹکٹ کنفرم کروانا چاہیں تاہم مجھے نہیں ملیں جس کے بعد مجھے دو ملکوں میں گھوم کر پاکستان آنا پڑا جس کی وجہ سے مجھے ٹکٹ 5 سے 6 لاکھ روپے کی پڑی لیکن میں نے سوچا قائد کا جلسہ ہے اور خطاب کے لیے میرے قائد کی بیٹی آرہی ہے تو جانا چاہیے۔کارکن نے گفتگو میں بتایا کہ میں اس ڈویژن کا سیکریٹری اطلاعات و نشریات بھی ہوں لہٰذا میری ذمہ داری تھی کہ بطور اوورسیز پاکستانی میں جہاں بھی موجود ہوں جلسے میں شریک ہو کر اپنے قائد کے شانہ بشانہ پاکستان کی نمائندگی کروں، یہ لاکھوں روپے بھی میں نے اپنے ملک اور نسلوں کی محبت میں خرچ کیے ہیں تاکہ پچھلے چار سالوں میں جو گند ان فرعونوں نے ڈالا اس کو صاف کیا جاسکے۔اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے عمران خان کی حمایت سے متعلق سوال پر لیگی کارکن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ وہ لوگ ہیں جو 20 سالوں سے پاکستان ہی نہیں آئے۔جلسے میں دوبارہ شرکت کے حوالے سے متعلق سوال پر مقامی لیگی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگر میرے قائد نواز شریف لندن سے پاکستان واپس آئے تو میں ان کے ساتھ دوبارہ اسی فلائٹ میں لندن سے پاکستان آؤں گا چاہے وہ ٹکٹ پھر مجھے 50 لاکھ کی کیوں نہ پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…