کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں اب تک 1 ہزار 584 وارڈز میں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق چار ہزار 456 شہری اور دیہی وارڈز میں14ہزار 611 امیدواروں میں مقابلہ اتوار کو ہوا ،صوبے بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 7 اضلاع انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر مرکزی کنٹرول روم اور اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کوئٹہ سے پولنگ کی نگرانی کر تے رہے