جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

کہتے تھے ڈٹ کر کھڑا ہے کپتان، اصل میں پاؤں پکڑ رہا تھا کپتان ، مریم نواز

datetime 29  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا نے عمران خان کا لانگ مارچ’ یبسولیوٹلی ناٹ کہہ کر مسترد کردیا ہے،فتنے ،فسادی ، انتشار کا مینڈیٹ ،جعلی خط ، عالمی سازش کا ڈرامہ ،انقلاب ، بیانیہ دونمبر ہے اور لیڈر بھی دو نمبر ہے ،

انقلاب ہیلی کاپٹر سے نہیں آتا ،کہتے تھے ڈٹ کر کھڑا ہے کپتان، اصل میں پاؤں پکڑ رہا تھا کپتان، سپر پاور کو دھمکیاں دینے والا گرفتاری کے ڈر سے پشاور کے بنکر میں چھپ کر بیٹھا ہے، اتنے آنسو گیس کی شیلنگ سے نہیں آئے جتنے عمران خان کے دھوکے سے آئے ،حقیقی آزادی کا شور مچا کر اسلام آباد آنیوالے صبح سویرے فرار ہوگئے، یہ اب سپریم کورٹ کی منتیں کر رہا ہے، منتوں کا لب لباب یہ ہے سپریم کورٹ 20 لاکھ بندہ بھیج کر اس کا لانگ مارچ کامیاب کرائے،جتنے مارچ کرنے ہیں کرلو، حکومت کو کچھ نہیں ہوگا، شہبازشریف عمران خان کے لگائے زخم بھر کر جائیں گے، مانسہرہ نواز شریف کا تھا ہے اور رہے گا، ہزارہ نواز شریف کا تھا ہے اور رہے گا۔ اتوار کو یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مانسہرہ میں جلسے میں نہیں اپنے گھر آئی ہوں، وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے دوسرے گھر میں خوش آمدید کہتی ہوں، مانسہرہ نواز شریف کا تھا ہے اور رہے گا، ہزارہ نواز شریف کا تھا ہے اور رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہزارہ موٹروے نواز شریف کی ہزارہ سے محبت کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی کمر میں تکلیف ہے، وہ مانسہرہ کی محبت میں گاڑی میں آئے ہیں، شہباز شریف میرے دوسرے والد ہیں، ان سے محبت ہے، شہباز شریف پاکستان کا حقیقی خدمت گار ہے، شہباز شریف نے پنجاب کی تقدیر بدلی،

وہ پاکستان کی قسمت بھی بدل دیں گے، وعدہ کرتی ہوں جو زخم عمران خان نے پاکستان کے سینے پر لگائے وہ زخم شہباز شریف، نواز شریف بھر کر جائیں گے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے انتشار اور فتنہ پر مبنی لانگ مارچ کو مسترد کر دیا،

عمران خان نے ناکام مارچ کیلئے خیبر پختونخوا کے وسائل استعمال کیے، کے پی کے عوام کا حق ناکام دھرنے کی نذر ہوگیا، جس ہیلی کاپٹر پر عمران خان دھرنے کیلئے آئے وہ خیبر پختونخوا حکومت کا تھا، عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر اور گاڑیوں کو دھرنے کیلئے استعمال کیا،

دھرنے میں عوام نہیں آئے، کرینوں کی ضرورت نہیں پڑی، جب دھرنے کا وقت تو یہ صبح صبح اسلام آباد سے غائب ہوگیا، قوم کے بچے مرنے کیلئے اور اس کے بچے لندن میں ٹھنڈی ہوائیں لے رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ عوام کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیگی۔

انہوںنے کہاکہ انقلاب ہیلی کاپٹر کے ذریعے نہیں آیا کرتا، انقلاب یوٹرن لے کر بنی گالہ جانے سے نہیں آتا، فتنہ، فسادی، انتشار کا مینڈیٹ، جعلی خط،عالمی سازش، انقلاب اور انقلابیوں کا لیڈر بھی 2 نمبر ہے، آپ کو حکومت سے نکالا تھا بنی گالہ سے نہیں، گرفتاری کے ڈر سے کیوں چھپے بیٹھے ہو۔

انہوںنے کہاکہ آڈیو لیک ہوئی جس میں یہ دو نمبری کر رہا تھا، آصف زرداری کے پاؤں پڑ رہا تھا، کہتے تھے ڈٹ کر کھڑا ہے کپتان، اصل میں پاؤں پکڑ رہا تھا کپتان۔ مریم نواز نے کہاکہ لانگ مارچ کی ناکامی پر اس نے نواز شریف کے پاس اپنے بندے بھیجیں،

نواز شریف نے کہا کسی کی دھونس میں نہیں آؤں گا، یہ اب سپریم کورٹ کی منتیں کر رہا ہے، منتوں کا لب لباب یہ ہے کہ سپریم کورٹ 20 لاکھ بندہ بھیج کر اس کا لانگ مارچ کامیاب کرائے۔انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں عمران خان کے لگائے زخموں پر نواز شریف اور شہباز شریف مرہم لگائیں گے،

میری ہمدردیاں سعید احمد جان کے گھروالوں کے ساتھ ہیں۔ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ 30 سال پہلے جس سفر کو 4 گھنٹے لگتے تھے، آج گھنٹے میں طے ہوگیا،

ہزارہ موٹر وے نواز شریف کا تحفہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ثابت ہوگیا کہ مانسہرہ اور ہزارہ نواز شریف کا تھا، ہے اور رہے گا، شہباز شریف پاکستان کا حقیقی خدمت گار ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی تقدید بدلی، آپ کی سپورٹ سے شہباز شریف پاکستان کی قسمت بھی بدل دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…