لاہور (این این آئی )نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان مہنگے کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ بیس کلو آٹے کا تھیلا 1400 روپے میں مل رہاہے حکومت روٹی کی قیمت میں کمی کے لئے سستا آٹا دے۔ نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے کہا ہے کہ ہم نے انتظامیہ کو روٹی و نان مہنگا کرنے کی درخواست دیدی ہے ۔لاہور روٹی دس سے بڑھا کر بارہ روپے ہو گی اورنان 18 سے 20 روپے ہو جائے گا ۔انہوںنے کہاکہ فا ئن میدے کی کلو بوری 5900 کی بجائے 6700 کی مل رہی ہے اوربیس کلو آٹے ہا تھیلا 1400 روپے کا مل رہاہے اگر حکومت روٹی کی قیمت میں کمی چاہتی ہے تو سستا آٹا دے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ریٹ پرانے ہیں ۔ روٹی قیمت جائزہ کے لئے بدھ کو لاہور میں اجلاس بلا لیا ہے،اب ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے ،روٹی کی قیمت اگلے ہفتے بڑھا دیں گے ۔