جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عمران خان جلد بشری بیگم تمہیں چھوڑ جائیں گی، عامر لیاقت

datetime 29  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عمران خان اور آصف زرداری کے درمیان مفاہمت سے متعلق ملک ریاض کی آڈیو لیک ہونے پر عامر لیاقت نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میرا گھر توڑنے والے بچو گے تم بھی نہیں۔ٹی وی میزبان

عامر لیاقت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے طنز کیا کہ وہ آصف زرداری سے مفاہمت کی لفٹ مانگ رہے ہیں اور ساتھ ہی ماضی کے ایک مشہور گانے کے بول لکھے کہ مجھ کو بھی تو لفٹ کرادے، تھوڑی سی تو لفٹ کرادے۔عامر لیاقت نے لکھا کہ عمران خان تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست لیکن بچو گے تم بھی نہیں! جلد بشری بیگم تمہیں چھوڑ جائیں گی، سب پتا چل گیا ہے کہ تم نے کس کے ذریعے کتنی رقم ملک سے باہر بھیجی، بس اپنی حمایت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنوانے کی غلطی کر بیٹھے، دعا کرتا ہوں کہ تم الیکشن کبھی نہ جیتو۔عامر لیاقت نے مزید لکھا کہ میں نے صرف مخالفت کی تھی لیکن عمران خان تم اتنے کینہ پرور نکلے کہ میرا گھر ہی توڑ ڈالا، اگر مرد تھے تو دلائل سے مقابلہ کیوں نہ کیا؟ خان صاحب کے بقول میں نے 20 کروڑ روپے کا مہر لیا اسی لیے 11 کروڑ روپے کا مہر مانگنے کا کہا گیا۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان اور عامر لیاقت میں یہی فرق ہے کہ عمران بدلہ لیتا ہے اور عامر اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیتا ہے کیوں کہ اس کی پکڑ بہت شدید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…