اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈحکومت کوآئی ایم ایف سے حکم ملا کہ پٹرول مہنگاکرو۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک تصویرسامنےآئی ہے ، پاکستانی وفد اسرائیل گیا، اب یہ لوگ اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں،یہ ایک غیرت مندقوم کوغلام بنانےجارہےہیں۔عمران خان کہنا تھا کہ ہم نےروس سے 30 فیصدسستاتیل لینےکامعاہدہ کیاتھا،بھارت نے روس سے سستا تیل لیااورقیمتیں کم کیں،بھارت ایک آزاد ملک اور ہم غلام ہیں۔